Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں جعلی غلاف کعبہ بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی

مکہ مکرمہ۔۔۔یہاں میونسپلٹی کے اہلکاروں نے ایک رہائشی عمارت کو جعلی غلاف کعبہ تیار کرنیوالی فیکٹری میں تبدیل کرنے والے 20سے زیادہ ایشیائی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ یہ لوگ مکہ مکرمہ کے العتیبیہ محلے میں ایک رہائشی عمارت کو غلاف کعبہ تیار کرنیوالی فیکٹری میں تبدیل کئے ہوئے تھے۔ غلاف کعبہ سے مماثل کپڑے پر قرآنی آیات اور نقش و نگار وغیرہ میں مصرف تھے۔ عمارت پرانے طرز کی تھی، متعدد کمروں پر مشتمل تھی۔ گرفتار شدگان میں خواتین بھی شامل ہیں ان کے ہمراہ بچے بھی تھے۔ 18سلائی مشینیں ، کڑھائی کی 5مشینیں اور غلاف کعبہ کیلئے استعمال ہونیوالا کپڑا ضبط کرلیا گیا۔

شیئر: