Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں میلہ، دیوہیکل روبوٹ چھایارہا

بیجنگ - -- -چین میں اپنی نوعیت کے انوکھے ٹیک میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے میلے کو چار چاند لگا دئیے تاہم دیوہیکل روبوٹ سب کی توجہ کا مرکزبنا رہا۔چین میں جاری اس ٹیکنالوجی میلے میں کئی ممالک سے سیکڑوں ماہرین اور انجینئرز نے شرکت کی جس میں اپنی تیار کردہ جدیداور نت نئی ایجادات کی نمائش کرتے اوراپنے تجربات کا اظہار بھی کرتے دکھائی دئیے۔اس میلے میں جہاں دلچسپ ایجادات توجہ کا مرکز بنی رہیں وہیں دیوہیکل مشینی روبوٹ بھی دیکھنے والوں کو حیران کرتے دکھائی دئیے۔معروف فلمی روبوٹ کردار شرکاء کے درمیان گھومتے ہوئے نمائش کا جائزہ لیتے اور حاضرین کو حیران کرتے رہے۔
 
مزید پڑھیں:- - - -کینیا کے مشہورزمانہ ماسائی مارا پارک کی حیران کن فوٹو گرافی

شیئر: