Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک سے گزرتے ہوئے برازیلی ہوا باز حلقہ بگوش اسلام

تبوک۔۔۔ برازیل کے ایک ہواباز نے تبوک کی فضاؤں سے گزرتے ہوئے حلقہ بگوش اسلام ہونے کا اعلان کیا۔اس سلسلے کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ  کاک پٹ میں برازیلی ہوا باز کو ایک سعودی معاون ہوا باز کلمہ شہادت کی تلقین کر رہا ہے او روہ اس کی پیروی کر رہا ہے۔ویڈیو کلپ دیکھنے والوں میں سے ہر ایک کی دعا یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ برازیلی ہوا باز کو اسلام پر قائم دائم رکھے اور اچھا مسلمان ثابت ہو۔

 

شیئر: