Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کی فضا خطرناک حد تک آلودہ‘ شہری پریشان

کراچی:  شہر قائد کی فضائی آلودگی خطرناک حد کو چھو گئی جس کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ذائع کے مطابق ماحولیات کی آلودگی ناپنے والے انڈیکس میں کراچی کی فضائی آلودگی کی مقدار کو خطراک قرار دے دیا ہے۔ اے کیو آئی (ائر کوالٹی انڈیکس) کے مطابق اس وقت شہر کی فضائی آلودگی 331 درجے تک پہنچ چکی ہے جو کہ خطرے کی علامت ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق درجہ بندی کے لحاظ سے 200 درجے تک آلودگی صحت کے لیے نقصان دہ جبکہ 201 سے 300 کے درمیان تک انتہائی مضر اور 301 سے زیادہ درجے تک پہنچنے کے بعد یہ خطرناک آلودگی کی صورت اختیار کر جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت کراچی میں آلودگی کا درجہ خطرناک حد کو چھو چکا ہے جبکہ صنعتی زون میں آلودگی کا درجہ اس سے زیادہ بھی ہو سکتا ہے۔ انڈیکس کے مطابق شہر میں آیندہ چند روز تک فضائی آلودگی کی صورت حال خراب رہے گی۔
گزشتہ چند روز سے صبح کے اوقات میں شہر میں دھند دیکھی جا رہی ہے جس کے بعد حالیہ رپورٹ کے تناظر میں شہری تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر جانب پھیلا کچرا، توڑ پھوڑ کے باعث گرد و غبار اور آبادی والے علاقوں میں غیر قانونی کارخانوں اور صنعتی علاقوں کا پھیلتا دھواں اور فضلہ شہر کا ماحول خراب کرنے اور آلودگی پھیلانے کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔
 
مزید پڑھیں: - - - -کراچی: تجاوزات کیخلاف آپریشن چڑیا گھر تک پہنچ گیا

شیئر: