Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی طورخم سرحد پہنچ گیا

اسلام آباد:  حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان میں قتل ہونے والے خیبر پختونخوا کے ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی کچھ دیر بعد پاکستانی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مقتول طاہر خان داوڑ کا جسد خاکی افغانستان کے شہر جلال آباد سے طور خم بارڈر پہنچا دیا گیا ہے جہاں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی اور ترجمان خیبر پختونخوا حکومت اجمل وزیر افغان حکام سے جسد خاکی وصول کریں گے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ شہید طاہر داوڑ کا جسد خاکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور لائیں گے اوران کی نماز جنازہ و تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔
واضح رہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اسلام آباد سے لاپتا اور مبینہ طور پر اغوا ہونے کے بعد افغانستان میں قتل ہونے والے ایس پی طاہر خان کا جسد خاکی افغان حکام سے وصول کرنے کے لیے شوکت یوسف زئی اور اجمل وزیر پر مشتمل 2 رکنی ٹیم تشکیل دی تھی۔

شیئر: