Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی سی اے: شانی الیون نے تبوک چیمپیئن شپ 2018ءجیت لی

سید مسرت خلیل۔ جدہ
تبوک کرکٹ ایسوسی ایشن (ٹی سی اے) کے زیراہتمام تبوک چیمپیئن شپ2018ءشانی الیون نے گولڈ اسٹارز کو 126رنز سے شکست دیکر جیت لی۔میچ فائنل یکطرفہ رہا۔ شانی الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور16اوورز میں 5وکٹوں پر 174رنز بنائے۔ سیدعلی عباس شاہ نے عمدہ اسٹروک پلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے43گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 88رنز کی اننگز کھیلی۔ حماد ساغر34اورابرار خان 18رنز بناکر نمایاں رہے۔ جواب میں گولڈ اسٹارز کے بیٹسمین رانا وقاص کی شاندار بولنگ کے سامنے جم کر بیٹنگ نہ کرسکے اور 10اوورز میں صرف47پر آوٹ ہوگئے۔ کوئی بیٹسمین ڈبل فگر میں نہ پہنچ سکا۔ رانا وقاص نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4اوورزمیں صرف 13رنز دیکر 5وکٹیں حاصل کیں۔ عباس شاہ نے ایک اوور میں ایک رن دیکر 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ عباس شاہ کو عمدہ آل راونڈ پرفارمنس پرمین آف دی میچ قرار دیاگیا۔محمد امین کو ٹورمنٹ کا بہترین آل راونڈر اور ٹی سی اے کے جنرل سیکریٹری فیصل امین کو خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ مہمان خصوصی ذیشان خلیل کو ٹی سی اے کی چیئرمین چوہدری بلال احمد نے یادگاری تحفہ اور تبوک سے رخصت ہونے پر الوداعی شیلڈ بھی پیش گئی۔ نائب چیئرمین تمجید بھی اس موقع پر موجود تھے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: