Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلیفورنیا کی آگ،مرنیوالے63 ہوگئے،سیکڑوں لاپتہ

کیلی فورنیا...شمالی کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد63 ہو گئی ۔ لاپتہ افراد کی تعداد 631 بتائی گئی ہے۔ انتظامیہ نے لاپتہ افراد کی فہرست کو عام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آگ سے بے گھر افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ ان افراد کو مختلف مقامات پر عارضی رہائش گاہوں میں مقیم کیا گیا ہے۔ جن علاقوں میں آگ بجھ چکی ، وہاں لاپتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک لاکھ 41 ہزار ایکڑ تک پھیلی کیمپ فائر پر اب تک 40 فیصد قابوپایا گیا ۔جس کی لپیٹ میں آ کر 10 ہزار مکانات جل کر راکھ ہو گئے ۔دریں اثناء کیلی فورنیا میںجنگل کی آگ سے کوئی پاکستانی متاثرنہیں ہوا۔پاکستانی امریکن دوسرے علاقوں میں منتقل ہو گئے۔امریکی صدرہفتہ کو ریاست کے دورے میں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔

شیئر: