Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامیات کا ہر ڈگری ہولڈر مفتی نہیں ہوسکتا، آل الشیخ

ریاض ...سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے واضح کیاہے کہ اسلامیات کی ڈگری رکھنے والا ہر شخص مفتی نہیں ہوتا۔ مفتی بننے کیلئے بڑے علم اور فہم کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے اسلامیات کے طلباءکو نصیحت کی کہ وہ یونیورسٹی سے منسلک ایام کے دوران زیادہ سے زیادہ علم و فہم حاصل کرنے کا اہتمام کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص الشریعہ کالج سے فارغ ہوجاتا ہے وہ اچھے راستے پر چل پڑتا ہے تاہم مفتی بننے کیلئے قرآن ، سنت اور علماءو فقہا ءکی کتابوں میں دسترس پیدا کرنا ضرور ی ہے۔ اجتہاد کوئی آسان کام نہیں۔ یہ طویل تجربے کی بدولت حاصل ہوتا ہے۔
 

شیئر: