Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹی کہکشاؤں کو کھانے والی بھوکی کہکشاں دریافت

 کیلیفورنیا - - - -امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے چند سال قبل دریافت ہونے والی ایک دوردراز کہکشاں کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت تیزی سے دیگر کہکشاؤں کو ہڑپ کررہی ہے۔اس کہکشاں کا نام بھی اپنے کام کی طرح عجیب ہے جس پر کسی پاس ورڈ کا گمان ہوتا ہے۔ جی ہاں! WISE J224607.55-052634.9 کہکشاں پہلی مرتبہ چلی میں واقع مشہور رصدگاہ نے دریافت کی تھی۔ مسلسل مشاہدے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ انتہائی بھوکی کہکشاں اپنی پڑوسی کہکشائوں کو نگل رہی ہے اور اس کے اندر جذب ہونے سے قبل ثقل کے زور سے شکار کہکشائیں ٹیڑھی میڑھی ہوکر فنا ہورہی ہیں۔ یہ ہماری معلومات کے مطابق ’انتہائی روشن ترین‘ کہکشاں بھی ہے جس کا عقدہ اب کھل گیا ہے کیونکہ یہ دوسری کہکشاؤں کو کھاکر روشن ہوئی ہے۔ اگرچہ اس جسامت کی کہکشائیں اتنی روشن نہیں ہوتیں لیکن  یہ دیگر کہکشاؤں کا ایندھن چرارہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - - خواتین کیلئے مٹاپازیادہ خطرناک

شیئر: