Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2019-20کے دوران ایک ہزا ر نئی فلاحی انجمنیں قائم کرنے کا فیصلہ

دمام.... وزیر محنت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے بتایا ہے کہ انکی وزارت 2019اور 2020ءکے دوران ایک ہزار نئی فلاحی انجمنیں قائم کریگی۔ انہیں مستقل بنیادوں پر آمدنی کا ذریعہ فراہم کرنے کیلئے ایک ارب ریال کے سرمائے سے خصوصی فنڈ قائم کیا جائیگا۔ انہوں نے آرزو ظاہر کی کہ یہ فنڈ 2019ءمیں اپنے اہداف پورے کرنے لگے گا۔ وہ اتوار کو مشرقی ریجن میں فلاحی انجمنوں کے متعدد سربراہوں اور ممبران سے بات چیت کررہے تھے۔ الراجحی نے کہا کہ انکی وزارت موقوفہ جائدادوں سے استفادے کے پروگرام کا 50فیصد بجٹ دینے کوتیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فی الوقت سعودی عرب میں 950انجمن وزار ت کے ماتحت کام کررہی ہیں۔ انجمنوں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ورکشاپس کئے جائیں گے۔

شیئر: