Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: آج 15علاقوں میں موسلا دھار بارش کا قوی امکان ہے، محکمہ موسمیات

ریاض ..... سعودی محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج پیر کو صبح سویرے سے منگل کی صبح تک سعود ی عرب کے بیشترعلاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ حائل، قصیم، حفر الباطن ، القیصومہ اور رفحاءمیں اسکاقوی امکان ہے جبکہ تبوک، حدود شمالیہ، الجوف ، مکہ مکرمہ، المدینہ منورہ، عسیر، الباحہ، جازان، ریاض اور الشرقیہ میں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔ مجموعی طور پرمملکت کے15علاقے کل تک بارش کی زد میں ہونگے۔ محکمہ موسمیات نے وعدہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے کی بابت موسمی توقعات کا اعلان رواں ہفتے کے اختتام پر کرے گا۔ محکمہ نے ایک اور بیان جاری کرکے بتایا کہ مدینہ منورہ ، تبوک ، القصیم ، حائل ، الجوف، حدود شمالیہ، ریاض اور الشرقیہ کے بعض علاقوں میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔تقریباً 2ہفتے سے سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔ کہیں موسلا دھار ، کہیں درمیانے درجے اور کہیں بوندا باندی تک محدود ہے۔

شیئر: