Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت نے شام میں سفارتخانہ کھولنے کی درخواست نہیں کی

کویت.... کویت کے نائب وزیر خارجہ خالد الجاراللہ نے واضح کیا ہے کہ ان کے ملک نے شام میں سفارتخانہ کھولنے کی کوئی درخواست نہیں کی۔ الجاراللہ نے توجہ دلائی کہ ہمارے علم کے مطابق بعض عرب ممالک دمشق میں اپنے سفارتخانے کی تنظیم نو کی درخواست کرچکے ہیں تاہم کویت کا سفارتخانہ ابھی تک دمشق میں بند ہے اور شام کے ساتھ تعلقات معطل ہیں۔ وہ سفارتخانہ فلسطین میں قومی دن کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کویت فلسطینیوں کی مالی اور سیاسی مدد کررہا ہے اور کرتا رہے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل غزہ میں وحشیانہ تصرفات کررہا ہے۔ کویت سلامتی کونسل میں موجود اپنے دوست ممالک کے تعاون سے فلسطین نواز موقف کیلئے کوشاں ہے۔ 

شیئر: