Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شکست کا جواز نہیں ، اپنی غلطیوں سے میچ ہارے، سرفراز احمد

 
  ابو ظبی: پاکستانی کرکٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ابو ظبی ٹیسٹ میں شکست کا کوئی جواز نہیں ، میچ جیتنا چاہئے تھا۔ میچ کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جس انداز میں بیٹنگ کی وہ انتہائی مایوس کن ہے۔ اظہر علی اور اسد شفیق کے سوا کسی بیٹسمین نے وکٹ پر ٹھہرنے اور صبر وتحمل سے کھیلنے کی کوشش ہی نہیں کی ۔ ہدف بھی ایسا نہیں تھا کہ ہم اس طرح دباوکا شکار ہو جاتے ۔ سرفراز کے مطابق بیٹسمینوں نے دن کا آغاز ہی بہت خراب طریقے سے کیا اور ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد دباو بڑھتا چلا گیا۔ اس کے بعد اظہر علی اور اسد شفیق نے جس طرح ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کی ۔ اس سے کھیل میں واپس آگئے تھے ۔ میچ کو مثبت انداز میں کامیابی کے ساتھ ختم کرنا تھا پتہ نہیں کیا ہوا کہ اپنی وکٹیں کیوی بولرز کو تھماتے چلے گئے ۔ پاکستانی کپتان نے کہا اگر میں کیوی اسپنر اعجاز پٹیل کی تعریف نہ کروں تو یہ زیادتی ہوگی۔ اس نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں ہمارے تجربہ کا بیٹسمینوں کو جس انداز میں قابو کیا وہ قابل تحسین ہے ۔ اعجاز نے شاندار بولنگ اور تبدیل ہوتی ہوئی وکٹ پر بہت عمدگی نے گیندیں کراتے رہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا ناکامی کے ذمہ دار ہمارے بیٹسمین ہیں بہرحال یہ وکٹ ایسی بھی نہیں تھی ۔ہم176رنز کا ہدف حاصل نہ کر سکتے۔ حقیقت یہ ہے کہ پہلی اننگز ہی میں خراب بیٹنگ نے ہمیں مشکل میں ڈال دیا تھا ۔ نیوزی لینڈ کو جلد آوٹ کرنے کے بعد بڑی برتری حاصل کرکے اسے دباو میں لانا چاہئے تھا جس میں ہمیں ناکامی ہوئی ۔ ہمارے بولرز نے دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کو قابو کرتے ہوئے اسے زیادہ بڑے ہدف کی تشکیل سے روک دیا لیکن جب بیٹنگ کی باری آئی تو ہم مایوس کن کھیل کے ذریعے ناکامی سے دوچار ہو گئے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: