Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قائد اعظم اور علامہ اقبال بھی ’یو ٹرن‘ بحث کا حصہ بن گئے

اسلام آباد: بحری امور کے وفاقی وزیر علی حیدر زیدی بھی ”یو ٹرن“ کے متنازع معاملے کو لے کر کپتان کی حمایت میں میدان میں کود پڑے۔ ذرائع کے مطابق علی حیدر زیدی نے ایک بیان میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کی مثالیں پیش کرتے ہوئے انہیں بھی ”یو ٹرن“ لینے والے رہنماﺅں میں شامل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق علی حیدر زیدی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ قائداعظم پہلے ہندو مسلم اتحاد کے سفیر تھے، پھر وہ ایک علیحدہ مسلم مملکت کے سب سے بڑے وکیل بن گئے جبکہ علامہ اقبال نے پہلے ترانہ سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا لکھا تھا اور پھر انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ ریاست کی حمایت کی۔
 
 

شیئر: