Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامیابی کا یقین نہیں تھا، غیر معمولی کھیل پیش کیا،کین ولیمسن

ابو ظبی:نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے شاندار اور غیر معمولی مقابلے کے ذریعے ابوظبی ٹیسٹ جیتنے پر اپنی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ ان کا کہنا تھا کسی کو ہماری کامیابی کا یقین نہیں تھا ۔پاکستان کو جیت کیلئے مزید139رنز درکار تھے جبکہ 10وکٹیں ان کے ہاتھ میں تھیں۔ہمیں یقین نہیں تھا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن اس قدر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔ہم نے مقابلہ کرکے یہ ناقابل یقین فتح اپنے نام کرلی۔ انہوں نے کہا کہ وکٹ اچھی نہیں تھی لیکن بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں بھر پور محنت کی اور میچ جیت لیا۔ اسپنرز نے پورے میچ میں شاندار بولنگ کی خاص طور پر اعجاز پٹیل نے اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا۔ یہ محسوس ہی نہیں ہو رہا تھا کہ وہ پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں اور اس کا پھل انہیں مین آف دی میچ کی صورت میں مل گیا۔کیوی کپتان نے کہا میچ کے دوران ہماری کچھ خامیاں بھی سامنے آئیں اور ہمیں مل بیٹھ کر ان پر غور کرنا اور ان سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ ہم جیتنے والی ٹیم بن گئے۔ انہوں نے پاکستانی ٹیم کی بھی تعریف کی اور کہا کہ بہت اچھے مقابلے کے ذریعے شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کی گئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے میچ ہی روایتی فارمیٹ کا حسن اور مقبولیت کی بنیاد ہیں ۔ولیمسن کا کہنا تھاکہ ہم سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: