Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر مذمتی قرارداد

 پشاور: دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنے کے بجائے مخالفت میں بیان دینے پر امریکی صدر کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کرا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز مشتاق احمد غنی کی صدارت میں ہوا جس میں پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نے ٹرمپ کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرائی۔ خاتون رکن اسمبلی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 70 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیے اور اس جنگ میں 60 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان بھی اٹھایا، اس کے باوجود امریکی صدر پاکستان پر الزام تراشی کررہے ہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر الزام تراشی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے امریکا کے لیے کچھ بھی ہیں کیا۔ جبکہ امریکا نے 15 سال میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر کی رقم دی۔ بعد ازاں وزیر اعظم، وزیر مملکت برائے داخلہ اور وزیر خارجہ کی جانب سے بھی امریکی صدر کو دو ٹوک پیغام دے کر ملکی موقف کی وضاحت کی۔
 

شیئر: