Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمسن لڑکی پریشان حالت میں کیوں؟

حائل .... حائل پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک وڈیوکلپ میں نظر آنے والے 3سعودی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وڈیو کلپ نے ہنگامہ برپا کردیا تھا۔ جس میں نظر آرہا تھا کہ ایک 17سالہ لڑکی کے ہمراہ 3نوجوان ہیں اور لڑکی انتہائی خراب ذہنی حالت میں ہے۔ پولیس نے لڑکی سمیت تینوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ لڑکی کو حائل میں سماجی نگہداشت کے ادارے اور نوجوانوں کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا گیا۔
 

شیئر: