Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علیمہ خان نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا، ایف بی آر

اسلام آباد... ایف بی آر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے غیر قانونی اثاثہ جات کی مالیت میں کوئی ٹیکس و جرمانہ عائد ادا نہیں کیا بلکہ ن لیگ کے دور کی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ ا±ٹھایا۔ ایف بی آر نے وزیرمملکت برائے ریونیو حماز اظہر کو تفصیلی رپورٹ جمع کرادی۔رپورٹ کے مطابق علیمہ خان ایمنسٹی اسکیم کے تحت اپنے اثاثے ظاہر کر چکی ہیں قانون کے مطابق انہیں تحفظ حاصل ہے ۔ ایمنسٹی اسکیم کے تحت ظاہر کردہ اثاثہ جات کے ذرائع نہیں پوچھے جا سکتے۔ علیمہ خان کی جانب سے بتایا گیا کہ چھپائے جانیوالے ملکی وغیرملکی اثاثہ جات پر 25فیصد ٹیکس اور25 فیصد جرمانہ ادا نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق اگر علیمہ خان کی جانب سے اثاثے چھپانے کی شق کے تحت 25 فیصد ٹیکس اور 25 فیصد ج±رمانہ جمع کرایا جاتا تو اس صورت میں ٹیکس قوانین کے مطابق ان کے خلاف انسداد منی لانڈرنگ سمیت دیگر فوجداری کارروائی عمل میں لائی جا سکتی تھی ۔

شیئر: