Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی حکومت نے سینما گھروں اور ملٹی پلکس پر سے جی ایس ٹی اٹھالیا

    لکھنؤ ( ظفر محمد) وزیراعلیٰ اترپردیش نے  ایک اہم فیصلے میں ریاست کے سنیماگھروں اورملٹی پلکس کو بڑی راحت دی ہے۔ان دونوں تفریح گاہوں کو  ریاستی جی ایس ٹی سے آزاد کردیاہے ۔ اب تک سوروپئے پر 9فیصد اوراس سے اوپر کے ٹکٹ پر چودہ فیصد اسٹیٹ جی ایس ٹی لیاجاتاتھا۔ لیکن اب اس کو ختم کردیاگیاہے اورآج منگل سے یہ ٹیکس نہیں لگے گا۔ اس کا فیصلہ ریاستی کابینہ کے جلسے میں ہوا۔ آج کابینہ کے جلسے میں دس تجاویز پاس کی گئیں جس کے مطابق سیتاپور کو بڑی سوغات دیتے ہوئے پندرہ سوپچاس روپئے کے صرفہ سے گرین فیول تیار کرنے کااورپلانٹ لگانے کا فیصلہ کیاگیا۔متبادل توانائی کے تحت اس کمپنی کو اسٹیمپ ڈیوٹی پر پندرہ فیصد کی رعایت دی گئی ہے۔ ریاست میں غذائیت کی کمی کو دیکھتے ہوئے خواتین اوراطفال ترقیات کے لئے وزیراعلیٰ نے خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی ہے ۔ اس کے علاوہ شمشی توانائی کی پالیسی کے تحت ریاست میں سات سو پچاس میگاواٹ کے کئی بجلی گھر لگانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ 
مزید پڑھیں:- - - -  -سی بی آئی معاملے میں وزیر اعظم مودی پر راہول گاندھی کی تنقید
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: