Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سشماسوراج خرابی صحت کے باعث انتخابات نہیں لڑیں گی

    نئی دہلی- - -  -مرکزی  وزیر خارجہ سشما سوراج نے اعلان کیا ہے  کہ وہ خرابی صحت کے باعث 2019کے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی۔سوراج نے اندور میں  میڈیا کے  نمائندوں سے بات کرتے ہوئے  اپنے فیصلہ کا اعلان کیا ہے۔ حکمراں جماعت کی سب سے سینیئر لیڈروں میں سے ایک نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ اس کا فیصلہ پارٹی کرتی ہے لیکن میں نے آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا ذہن بنا لیا ہے۔واضح ہوکہ سشما سوراج مدھیہ پردیش میں ودیشا سے لوک سبھا رکن ہیں۔ سشما نے اس سے قبل دوشنبہ کو کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ شوراج سنگھ چوہان کی عمدہ حکمرانی کے باعث ریاست میں حکومت مخالف لہر نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مدھیہ پردیش کے عوام کو حکمرں جماعت پر پورا بھروسہ ہے کیونکہ وہاں کی بی جے پی حکومت نے عوام کے لیے بڑی تندہی اور لگن سے کام کیا ہے اور خامیوں سے پاک فلاحی پالیسیوں پر عمل در آمد کیا ہے۔انہوں نے لگے ہاتھوں کانگریس صدر راہول گاندھی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ تذبذب کا شکار ہیں اور ان کے اس تذبذب نے کانگریس کو مخمصہ میں ڈال دیا ہے کہ وہ تنہا اپنے بل پر انتخابی دنگل میںکودیں یا انتخابی اتحاد کریں۔
مزید پڑھیں:- - -  - - -تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، نائب صدرجمہوریہ

شیئر: