Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعلیمی ادارے غیر ملکیوں پر انحصار کم کریں، شوریٰ

ریاض .... مجلس شوریٰ نے اسکولوں کا تجزیہ کرنے والے ادارے سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر ملکی ماہرین پر انحصار کم کیا جائے او رمقامی کنسلٹنٹسیوں میں موجود سعودی ماہرین سے استفادے پر زور دیا جائے۔ مجلس شوریٰ نے توجہ دلائی کہ تمام تعلیمی اور تربیتی ادارے ، ادارہ جاتی طریقہ کار اپنائیں۔ شوریٰ نے اس امر کی بھی تاکید کی کہ جامعات کے تعلیمی پروگرام اور تعلیمی ا داروں کی درجہ بندی کارکردگی کے معیار اور ان سے فارغ ہونے والوں کی استعداد و صلاحیت کی بنیاد پر کی جائے گی۔ شوریٰ نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ تعلیم کے معیار کا تجزیہ کرنے والی تمام رپورٹیں ذرائع ابلاغ کے حوالے کی جائیں۔
 

شیئر: