Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس نے تالے کھلوائے،کانگریسی وزیراعظم ہی مندر بنوائیگا، سی پی جوشی

نئی دہلی۔۔۔کانگریس کے سینیئر رہنما اورسابق مرکزی وزیر ڈاکٹرسی پی جوشی نے بی جے پی پررام مندرمسئلے پرسیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کوالیکشن آتے ہی ’’رام‘‘ یاد آنے لگتے ہیں۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی رام مندرکی تعمیرنہیں کراسکتی۔مندرکانگریس ہی بنائے گی اور کانگریس کا وزیراعظم ہی رام مندرتعمیرکرائے گا۔واضح ہوکہ  1985 میں اُس وقت کے وزیراعظم راجیو اگاندھی نے ہی اس متنازعہ احاطے کا تالا کھلوایا تھا جہاں رام مندرکی موجودگی کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ منگل کو جے پورمیں منعقدہ "ایجنڈا راجستھان" پروگرام کے تیسرے سیشن میں ڈاکٹرسی پی جوشی نے کہا کہ  1985 میں کانگریس نے تالے کھلوائے تھے،بی جے پی نے نہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -نوٹ بندی کانگریس کی بدعنوانی ختم کرنے کی تیز دوا تھی،مودی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: