Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاضل پرزے فراہم نہ کرنے پر گاڑیوں کے ڈیلر کی تشہیر

ریاض.... سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے کاروں کی ڈیلر کو گاڑیاں فروخت کرنے کے بعد مقرر سہولتیں فراہم نہ کرنے پر 2 مقامی اخبارات میں تشہیر کی سزا نافذ کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایک مقامی شہری نے وزارت تجارت و سرمایہ کاری سے کمپنی کیخلاف شکایت کی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ 14 دن سے زیادہ مدت سے وہ فاضل پرزوں کیلئے متعلقہ کمپنی سے رجوع کررہا ہے لیکن اسے اب تک مطلوبہ پرزے فراہم نہیں کئے گئے۔ کاروں کے ڈیلرز پر پابندی ہے کہ وہ گاڑیوں کے خریداروں کو زیادہ سے زیادہ 14 دن کے اندر مطلوبہ فاضل پرزے فراہم کیں۔ پابندی نہ کرنے پر شکایت موصول ہونے پر ڈیلر کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزارت نے صارفین سے کہا ہے کہ اگر کسی کو ڈیلر سے کسی طرح کی کوئی شکایت ہو تو وہ 1900 پر رابطہ کرکے شکایت کرسکتا ہے۔ 

شیئر: