Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جزیرہ عرب کی تاریخ و ثقافت پر الفکر العربی کی نئی کتاب کا اجرائ

جدہ.... ”الفکر العربی“فاﺅنڈیشن نے جزیرہ عرب کی تاریخ و ثقافت پر نئی کتاب شائع کردی۔ یہ مولانا آزاد یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر اور اسلامیات کے پروفیسر اختر الواسع کی تحقیقی کاوشوں کا ثمر ہے۔ اسے عربی جامہ ڈاکٹر صہیب عالم نے پہنایا ہے۔ اس کتاب میں عربی اور فارسی قلمی نسخوں کے ماہر ڈاکٹر محمد عتیق الرحمن اور فارسی کے پروفیسر شریف حسین القاسمی سمیت کئی اہم اسکالرز اور قلمکاروں کی تحریریں شامل ہیں۔ یہ ہندوستانیوں کے سفر ناموں کا نچوڑ ہے۔ یہ کتاب کئی سو برس پر محیط ہندوستانیوں کے عربی ، فارسی اور اردو حج سفر ناموں کے توسط سے جزیرہ نما عرب کی تاریخ اور ثقافت سے واقفیت کا روشن دان کہی جاسکتا ہے۔ اہل ہند نے اردو زبان میں تقریباً 400 حج سفر نامے قلمبند کئے۔ یہ سفر نامے 350 برس کے دوران تحریر کئے گئے۔ تمام حج سفر ناموں کا ایک کتاب میں احاطہ ممکن نہ ہوسکنے کے باعث چند کو ہی کتاب مذکور میں شامل کیا جاسکا ہے۔

شیئر: