Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سپورٹس کاروں کے لیے مخصوص نمبر پلیٹیں

ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے نمبرپلیٹ حاصل کی جاسکتی ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے سپورٹس کاروں کے لیے مخصوص نمبرپلیٹوں کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ نمبرپلیٹوں کی تیاری کےلیے تمام ٹیکنکل نکات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ٹریفک پولیس نے سپورٹس کاروں کےلیے تیار کی جانے والی مختصر نمبرپلیٹوں کو حاصل کرنے کے طریقے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ کے ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے نمبرپلیٹ حاصل کی جاسکتی ہے۔
ابشرپلیٹ فارم پر لاگ ان کرنے کے بعد ’خدماتی‘ کے براوز کو کلک کریں بعدازاں ’خدمات المرکبات‘ کے سیکشن کا انتخاب کریں جہاں نمبرپلیٹوں کی تبدیلی ’استبدال لوحات المرکبہ‘ کے آپشن کا انتخاب کریں۔
مطلوبہ فیس ادا کرنے کے بعد آپ کے موبائل پر نمبرپلیٹ کی ڈلیوری کے بارے میں پیغام موصول ہوجائے گا۔

 

شیئر: