مصری پولیس نے قاھرہ کے علاقے عین شمس میں ایک خاتون کو پڑوسیوں پر پٹرول بم سے حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
زیرحراست خاتون نے دعوی کیا ہے کہ اس نے اپنے دفاع میں جوابی حملہ کیا تھا۔
العربیہ کے مطابق سوشل میڈیا پرقاھرہ کے ایک محلے میں لڑائی کی وڈیو اور تصاویر وائرل ہو ہوئیں، ایک خاتون کو پٹرول بم اپنے پڑوسی کے گھر پر پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اہل محلہ کا کہنا تھا خاتون نے اپنے پڑوسی کو برا بھلا کہا اور اپنے گھر کی بالکونی سے پٹرول بم پڑوسی کے گھر کی طرف پھینک دیا جس سے سڑک پر آگ لگ گئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم وہاں پہنچ گئی اس نے حملہ آور خاتون کو حراست میں لے لیا۔
تھانے میں خاتون نے بتایا ’اس کے پڑوسی بہت تنگ کرتے تھے۔ لڑائی کا سبب بھی پڑوسی ہی بنے تھے اور یہ سب کچھ کرنے پر مجبور کردیا تھا اور جو کچھ کیا وہ دراصل اپنے دفاع میں کیا تھا۔