Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی ناس کی پرسٹینا کےلیے براہ راست پروازوں کا آغاز یکم اکتوبر سے

فلائی ناس کی پروازیں اتوار، بدھ اور جمعے کو چلیں گی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب اور مشرق وسطی کی لو بجٹ ایئرلائن ’فلائی ناس‘ یکم اکتوبر سے جدہ سے پرسٹینا (کوسوو) کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کررہی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق فلائی ناس کے اس اقدام کا مقصد کوسوو کے دارالحکومت کو اپنے تیزی سے پھیلتے ہوئے نیٹ ورک میں شامل کرنا ہے۔
 ہفتے میں 3 دن اتوار، بدھ اور جمعے کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرسٹینا کے ایڈم جیساری انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان پروازیں چلائی جائیں گی۔
 پرسٹینا کو نیٹ ورک میں شامل کرنے سے کوسوو اور دیگر بلقان ممالک کے مسلم شہریوں کو نہ صرف عمرہ اور مدینہ منورہ کی زیارت کے لیے براہ راست فضائی سفر کی سہولت میسر آئے گی بلکہ وہ سعودی عرب کے تاریخی و سیاحتی مقامات جن میں الدرعیہ، العلا اور بحیرہ احمر کا بھی وزٹ کرسکیں گے۔
سعودی ایوی ایشن کی حکمت عملی کے تحت 250 بین الاقوامی مقامات سے مملکت کو جوڑنے کے ساتھ 2030 تک 330 ملین مسافروں  کو ہینڈل کرنے اور سالانہ 150 ملین سیاحوں کی میزبانی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 

 

شیئر: