سعودی وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے بدھ کو ریاض میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں نیوکلیئر سیفٹی اور سکیورٹی کےلیے بین الاقوامی معیارات کے اطلاق اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیوکلیئر اینڈ ریڈیو لاجیکل ایمرجنسیز پر بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریوں پر بھی بات چیت کی گئی جو یکم سے چار اکتوبر تک ریاص میں منعقد ہوگی۔
سعودی عرب، ریڈیو لاجیکل ریگولیٹری اتھارٹی کے تعاون سے اس کا انعقاد کر رہا ہے۔
قبل ازیں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی تھی۔
ملاقات میں بین الاقوامی کثیر الجہتی ایکشن کو بڑھانے کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔