Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدرٹرمپ اور چیف جسٹس کے درمیان لفظی جنگ

واشنگٹن... امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی۔ چیف جسٹس جان رابرٹس نے سیاسی پناہ کے لئے میکسیکو سے آنے والے تارکین وطن کے داخلے پر پابندی کے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا ۔ ٹرمپ نے ردعمل میں کہا تھا کہ ایک اوباما جج نے پابندی کو کالعدم قرار دیا۔چیف جسٹس رابرٹس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں کوئی اوباما جج، ٹرمپ جج، بش جج یا کلنٹن جج نہیں، ہمارے پاس غیر معمولی عزم کے حامل ججز ہیں جو مساوات پر مبنی فیصلے کرتے ہیں۔ آزاد عدلیہ کا شکر گزار ہونا چاہیے، امریکی تاریخ میں کسی بھی موجودہ صدر پر چیف جسٹس کی تنقید کا یہ منفرد واقعہ ہے۔ چیف جسٹس کے جواب پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ عدلیہ میں یقیناً اوباما ججز ہیں جن کا نقطہ نظر لوگوں سے مختلف ہے جو ملک کا تحفظ چاہتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ بہتر ہوتا کہ سپریم کورٹ میں موجود ججز آزاد عدلیہ کا ثبوت دیتے۔ عدالت میں سرحد اور تحفظ سے متعلق لاتعداد کیسز کیوں درج کرائے گئے اور ان مقدمات کو کیوں ختم کردیا گیا۔ہمیں تحفظ اور سیکیورٹی کی ضرورت ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اس قسم کے فیصلے ملک کو غیر محفوظ بنارہے ہیں اور یہ خطرناک اور احمقانہ ہے۔

شیئر: