Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طلاق کے مسئلے پر تیج پرتاپ نے کہا’’ٹوٹے سے پھر نہ جوٹے ،جوٹے گانٹھ پڑجائے‘‘

پٹنہ۔۔۔راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیج پرتاپ یادو اپنی اہلیہ ایشوریہ سے طلاق لینے کے سلسلے میں فیملی عدالت میں درخواست دائر کرنے اور والد لالو پرساد یادو سے ملنے کے بعد گھر نہیں پہنچے۔ اہل خانہ کے لاکھ سمجھانے اور منانے کے باوجودوہ طلاق کے فیصلے سے دستبردار ہونے کیلئے تیار نہیں۔دریں اثناء سابق وزیر تیج پرتاپ یادو نے رحیم کا دوہا ٹویٹر پر تحریر کیا کہ ’’ٹوٹے سے پھر نہ جوٹے، جوٹے گانٹھ پڑ جائے‘‘۔ان کے اس دوہے سے ظاہرہوتا ہے کہ انہوں نے طلاق اور اس کے بعد خاندان کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ کے ضمن میں تحریر کیا۔دوہے کا مطلب یہ ہے کہ ’’اگر محبت کا دھاگا ایک بارٹوٹ جاتا ہے تو پھر اسے جوڑنا مشکل ہوتا ہے اور اگر جڑ بھی جائے تو ٹوٹے ہوئے دھاگے کے بیچ گانٹھ پڑجاتی ہے۔‘‘واضح ہو کہ تیج پرتاپ یادو نے آدھا دوہا تحریر کیا پورا دوہا ملاحظہ ہو۔
’’رحیمن دھاگا پریم کا ، مت توڑو چٹکائے
ٹوٹے سے پھر نا جْڑے، جْڑے گانٹھ پریجائے
جس کے معنی ہیں:محبت کے دھاگے کو کبھی توڑنا نہیں چاہئے کیونکہ اگر دھاگا ایک بار ٹوٹ جاتا ہے تو پھر اسے جوڑنا کٹھن ہوتا ہے۔ اگر دھاگا جوڑ بھی لیا جائے تو ٹوٹے ہوئے دھاگوں کے درمیان گانٹھ پڑجاتی ہے۔
 
مزید پڑھیں:- - - - -70ممالک میں کالے دھن کا انکشاف،محکمہ انکم ٹیکس کا 400افراد کو نوٹس

 

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: