Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدھیہ پردیش : حکومت قائم ہوتے ہی کسانوں کے قرضے معاف کردیئے جائیں گے، راہول

     بھوپال - - - - کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے مدھیہ پردیش اسمبلی الیکشن میں پارٹی کی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت قائم ہوتے ہی کسانوں کے قرضے10 دن میں معاف کردیئے جائیں گےاور5 سال کے اندر مدھیہ پردیش جدید زراعت کے مرکز میں تبدیل ہوجائیگا۔ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں کسانوں کی فصلیں مناسب قیمت پر حاصل کرنے کیلئے فوڈ پروسیسنگ یونٹ قائم کی جائے گی، جس میں کسانوں کی اولادوں کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار فراہم کیا جائیگا۔راہول نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کوہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ میں نے غلطی سے  پانامہ پیپرز میں  چوہان کے بیٹے کا نام لیا تو انہوں نے مجھ پر ہتک عزت کا دعوی کرنے کی بات کہی لیکن جب میں ویاپم، ای ٹینڈرنگ، مڈ ڈے میل گھوٹالے کی باتیں کرتا ہوں تو شیوراج چوہان ہتک عزت کا دعوی نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ  رافیل طیارے سودے  میں ملک کے ایک بڑے صنعت کار کو 30 ہزار کروڑ کا فائدہ پہنچایا گیا۔ آج ملک کے خزانے کی چابی صرف 15 لوگوں کے ہاتھوں میں ہے۔  بی جے پی  حکومت کو جھوٹے اعلانات کی سرکار قرار دیتے ہوئے انہوں نےکہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کسی بھی وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں مرکزی حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی۔ مودی نے ملک کے نوجوانوں سے سالانہ 2 کروڑ روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا۔ ملک کا نوجوان آج ڈگریاں ہاتھوں میں لئےگھوم رہا ہے،  اسے کہیں بھی روزگار نہیں مل رہا ۔ ہر اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے ڈالنے والے وعدے کی طرح کسانوں سے کیا گیا وعدہ بھی جھوٹا نکلا۔ وزیر اعظم نے اپنے اقتدار میں صرف امیر لوگوں کا قرض معاف کرنے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام بی جے پی کوپہچان چکے ہیں اور صحیح وقت پر جواب دیں گے۔
 
مزید پڑھیں:- - -  --دہلی: سِگنیچرپل پر موٹرسائیکل حادثہ،2افراد ہلاک
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: