Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

24ممالک کیلئے فوکس پلس کی نشریات

ریاض ..... امریکی ویب سائٹ” دی ہل“ نے اطلاع دی ہے کہ امریکی نیٹ ورک” فوکس“ سعودی حکومت کے میڈیا نیٹ کے تعاون سے مشرق وسطیٰ میں نئی نشریاتی سروس شروع کریگا۔ تفصیلات کے مطابق نئی سروس کو ”فوکس پلس“ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے پروگرام جنوب مشرقی ایشیا اور لاطینی امریکہ کے بعض علاقوں میں دیکھے جاسکیں گے۔ 24ممالک کے ناظرین فیض یاب ہونگے۔ اسکی ماہانہ فیس 4.99ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ زراشتراک انٹرنیٹ کے ذریعے حاصل کیا جاسکے گا۔

شیئر: