Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”قونصل خانہ حملہ‘ دہشت گرد بلوچستان سے آئے تھے“

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چینی قونصل خانے پر حملے کی تفتیش سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ حملہ آور بلوچستان سے آئے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں چینی سفیر یاﺅجنگ سے ملاقات کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بلوچستان سے آئے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی سرحد پر چیکنگ کو سخت کیا جائے گا۔ ملاقات میں چینی سفیر نے کہا کہ کل پیش آنے والے واقعے کے بعد آج میں آپ (وزیر اعلیٰ سندھ) سے ملنے آیا ہوں اور میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ صوبائی حکومت کی جانب سے فوری رابطہ کیا گیا اور کارروائی کرکے حملے کو ناکام بنایا گیا۔ اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چینی ہمارے بھائی ہیں اور ان کی سیکورٹی ہمارے لیے اہم ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قونصل خانے کے سیکورٹی آڈٹ کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ اس حوالے کے بعد ڈیوٹی دینے والے تمام اہل کاروں کو بلٹ پروف جیکٹس بھی دی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ حملہ کرنے والے دہشت گرد بلوچستان سے آئے تھے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی بات ہوئی ہے اور مشترکہ طور پر سندھ۔ بلوچستان سرحد پر چیکنگ مزید سخت کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
 

شیئر: