Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اظہار خیال کی آزادی سے نوجوان مثبت تبدیلی لاسکتے ہیں، مودی

نئی دہلی-  --  - وزیر اعظم نریندر مودی نے نوجوانوں کے ساتھ اہل خانہ کی بات چیت کا دائرہ محدود ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر نوجوانوں کو اظہارخیال کیلئے کھلاماحول دیا جائے تو وہ ملک میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔ مودی نے اتوار کو ریڈیو پر’’من کی بات‘ ‘کی 50 ویں ایڈیشن میں کہاکہ زیادہ تر خاندانوں میں نوجوان سے بات چیت کا دائرہ انتہائی محدود ہوتا جارہا ہے۔ زیادہ تر باتیں پڑھائی ، لکھائی پھر عادات و اطواریا طرز زندگی کے بارے میں کہ’’ایسا کرو - ایسا نہ کرو‘‘ ہوتی ہیں۔ کھلے دل سے باتیں کرنے کا ماحول آہستہ آہستہ خاندانوں میں کم ہوتا جارہا ہے جو باعث تشویش ہے۔اگر ہم نوجوانوں کو اظہار خیال کی آزادی کا بھرپورموقع دیں توملک کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - - -علی گڑھ: معمولی تنازع پر فرقہ وارانہ تصادم،حالات کشیدہ
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: