Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض :پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبی

  اسلامی اصولوں اور اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ،نبی اکرم کی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ، اجلاس سے شرکاء کا خطاب
      ذکاء اللہ محسن ۔ ریاض
    پاکستان مسلم لیگ( ن) یوتھ ونگ ریاض کے  اہتمام سیرت النبی کے حوالے سے ایک خوبصورت اور پر نور تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جبکہ ہدیہ نعت عابد شمعون چاند نے پیش کیا ۔یوتھ ونگ کے جنرل سیکریٹری جی ایم ملک نے  منفرد انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  مہمان خصوصی اور پاکستان مسلم لیگ( ن )ریاض ریجن کے صدر خالد اکرم رانا نے کہاکہ افتادہ و پسماندہ طبقات کو جتنا تحفظ واحترام بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عطا فرمایا دنیا کے کسی بھی آئین قانون میں اسکی نظیر نہیں ملتی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا ہر پہلو روشن ، تابندہ درخشندہ اور چمکدار نظر آتا ہے۔ نبی کریم نے لوگوں کو جہالت کی تاریکیوں سے نکال کر صراط مستقیم کے اجالوں سے روشناس کروایا۔ خالد اکرم رانا کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اتفاق اور بھائی چارے کی فضاء پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ نبی کریم کی حیات طیبہ ہمارے لیے بہترین ماڈل ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب کے صدر راجہ یعقوب نے کہاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر دنیا وآخرت کی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہمیں بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کی روشنی میں اپنی زندگیوں کو ڈھالنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے کی بہتری کا سبب بن سکیں ۔اسلام باہمی بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے ۔مکتبہ دارالسلام کے فیصل علوی نے کہا کہ اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی بسر کی جائے تو لازمی طور پر ہم اپنے معاشرے میں پھیلی برائیوں کو بخوبی ختم کر سکتے ہیں۔ رانا خادم حسین کا کہنا تھا کہ رحمت دو عالم  کی سیرت طیبہ ہر انسان کے لیے مشعل راہ ہے اور اسی میں دنیا وآخرت کی کامیابی و کامرانی مضمر ہے۔ تقریب سے نقیب الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گیا تھا لیکن پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسوں سے بہت مایوس ہوا جس کی وجہ سے پی ٹی آئی حکومت کو خیر باد کہہ کر دوبارہ پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گیا۔ انشاء اللہ اپنی پوری ایمان داری کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن کا ادنیٰ سا کارکن بن کر پارٹی کے لیے اپنی پر خلوص خدمات  انجام دیتا رہوں گا۔ تقریب کے تمام حاضرین نے نقیب الرحمن کو پارٹی میں واپس آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔تقریب سے چوہدری عبدالمجید گجر، چوہدری یاسین آف جہلم،جمیل عباسی ،شہزاد خان ، رانا اشرف ، محمود ڈوگر ، چوہدری عصمت ، امتیاز احمد ، سردار محمد شعیب ، سینیئر نائب صدر یوتھ ونگ ذوالفقار حسین،عاصم اعوان، منیر احمد ، وسیم خان اور دیگر نے سیرت النبی  کے حوالے سے گفتگو کی  ۔
مزید پڑھیں:- - - - - -سفارتخانہ پاکستان کی قونصلر ٹیم کا دورہ تبوک

شیئر: