Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی ایم ایف کا متبادل پلان تیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد... اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہو ا۔۔ برآمدات میں اضافے، ٹیکس اصلاحات اور روزگار کی فراہمی پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے متبادل پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں اہم فیصلے کرلئے گئے۔ نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کے لئے 5 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔ منصوبے کے لئے رقم پی ایس ڈی پی کے تحت جاری کی جائے گی۔ غربت مٹاو پروگرام کے لئے عالمی بینک سے 42 ملین ڈالرز قرض لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق قرض لینے کی تجویز گزشتہ حکومت نے عالمی بینک کی متعلقہ ایجنسی کو بھجوائی تھی۔ موجودہ حکومت نے اس اقدام کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں تعلیم، صحت، غربت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جامع اور معاشی بہتری کیلئے وسط مدتی ڈھانچہ جاتی فریم ورک کی منظوری دی گئی ۔ذرائع کے مطابق نوجوانوں کو کارآمد شہری بنانے کے لئے جامع پلاننگ کا فریم ورک بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نوکریوں کی فراہمی اور بر آمدات بڑھانے کی حکمت عملی جلدتیار کی جائے۔عمران خان 29 نومبر کو 100 روزہ پلان کے تحت اپنے فیصلوں کا اعلان کریں گے۔ بعدازاں جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ اجلاس میں ٹیکس ریفارمز،ایس ایم ایز، روزگار کے مواقع اور سوشل پروٹیکشن ترجیحات زیر غور آئیں گے۔ ہاوسنگ، زراعت،ایس ایم ایز میں مراعات کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

شیئر: