Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیرالہ کے وزیرآب تھامس نے استعفیٰ دیدیا

تیروواننت پورم۔۔۔کیرالہ کے وزیر آب اور جنتادل (ایس) کے رہنما ٹی تھامس پیر کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش کلف نواس جاکرپیش کیا۔ وزیر اعلیٰ وجین سے مختصر ملاقات کے بعد تھامس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے فیصلے پر عمل پیرا ہیں۔ پارٹی میں تقسیم کے امکانات سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی ہمیشہ بائیں بازو کے ساتھ رہی اور وہ پارٹی میں پیدا ہونیوالے ہر قسم کے بحران سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -اجودھیا سیاست نہیں مندر بنانےکی تاریخ طے کرنے آئے ہیں، اودھوٹھاکرے

 

شیئر: