Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعفر شریف کے انتقال پر وزیر اعظم، صدر اور راہول کا اظہار افسوس

نئی دہلی- - - - کانگریس کے سینئر رہنما اور ہندوستان کے سابق وزیر ریلوے جعفر شریف کا اتوار کی صبح بنگلورو کے اسپتال میں انتقال ہوگیا ۔ صدر رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر راہو گاندھی نے سابق مرکزی وزیر سی کے جعفر شریف کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ۔ کووند نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سینئررہنما اور ریلوے وزارت جیسے کئی اہم عہدوں پر فائز رہ کر ملک کی خدمات انجام دینے والے سی کے جعفر شریف کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا۔انہوں نے جعفر شریف کے اہل خانہ سے اظہارافسوس کیا۔وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ سی کے جعفر شریف کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔سینئرپارلیمنٹرین کی حیثیت سے انہوں نے پارلیمنٹ کے وقار میں اضافہ کیا۔وزیر اعظم مودی نے جعفر شریف کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا۔کانگریس کے صدرراہول گاندھی نے  جعفر شریف کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے لواحقین سے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
مزید پڑھیں:- - - - - -علی گڑھ: معمولی تنازع پر فرقہ وارانہ تصادم،حالات کشیدہ

 

رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: