Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی حکومت مندر تعمیر کیلئے دسمبر میں آرڈیننس لائے گی،بھدراچایہ

اجودھیا۔۔۔چترکوٹ کے سوامی رام بھدرا چاریہ نے دعویٰ کیا ہےکہ 11 دسمبر کے بعد مرکزی حکومت رام مندر کی تعمیر کے لئے پارلیمنٹ میں آرڈیننس لائے گی۔سوامی نے اتوار کو مال باغ میں منعقد ’’دھرم سبھا ‘‘میں ایک سینیئروزیر کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ5ریاستوں میں انتخابات ہونے کی وجہ سے ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔ 11 دسمبر کو ہم سبھی وزیر ایسا فیصلہ لینے جا رہے ہیں جس میں رام مندرکی تعمیرکے راستے ہیں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوجائیں گی۔انہوں نے کہاکہ میں 1984 سے اس تحریک کا حصہ رہا ہوں ،اس میں شامل کئی افراد دنیاسے چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ 6 دسمبر سے قبل متنازعہ اراضی کا فیصلہ آجائے گا لیکن اب ایسا نہیں لگ رہا۔ انہوں نے دھرم سبھا میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جس وزیر سے ہماری بات چیت ہوئی ہے اس کا مقام وزیر اعظم کے بعدکاہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -ممبئی حملہ کے ملزمان کے بارے میں اطلاع دینے پر 50 لاکھ ڈالر کا انعام
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: