Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی کودھمکیوں کا سامنا

لکھنؤ۔۔۔اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی کو اجودھیا پر بنائی گئی فلم میں کردار ادا کرنے کے سلسلے میں نامعلوم افراد نے موبائل پر پھر دھمکی دی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ رضوی نے سعادت گنج تھانہ میں رپورٹ درج کرائی کہ عبدالمنان نامی شخص نے انہیں موبائل فون پر دھمکی دیتے ہوئے سنیماہال جلانے کی بھی بات کہی۔انہوں نے اس دھمکی کو اپنے موبائل فون میں ریکارڈ بھی کرلیاہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل بھی رضوی کو اس قسم کی دھمکی دی جاچکی ہے۔حسین گنج پولیس نے رپورٹ درج کرکے دھمکی دینے والوں کا سراغ لگانے کی کارروائی شروع کردی۔واضح ہو کہ اجودھیا معاملے پر فلمسازی کی گئی ہے جس میں وسیم رضوی نے کردار ادا کرتے ہوئے اجودھیامیں متنازعہ اراضی پر مندر بنانے کی حمایت کی۔فلم کا پوسٹر وائرل ہوتے ہی رضوی کو دھمکی آمیز کالز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -لکھنؤ،آگرہ ایکسپریس وے پر بس اور کار میں تصادم، 4 افراد ہلاک
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: