Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج کی تاریخ پر عجائب گھر ؟

طلال بن حسین قستی ۔ عکاظ
حج کیلئے مکہ مکرمہ کا سفر قدیم دور سے چلا آرہا ہے۔ اسکے رسم و رواج اور مقاصد تبدیل ہوتے رہے ہیں۔آخری آسمانی مذہب اسلام کی آمد تک حج کی رسموں اور طور طریقوں میں تبدیلی کا سلسلہ چلتا رہا۔اسلام دنیا بھر کے لوگوں کے لئے قیامت تک بھیجا گیا۔ یہ مذہب تمام سابقہ آسمانی مذاہب کا آخری ایڈیشن بنا۔
سعودی عرب کو چاہئے کہ وہ صدیوں پر محیط ایمانی سفر کے نقوش کو یکجا کرے۔ مسلمانوں کی نئی نسل کو حج کے سفر سے متعلق تمام معلومات تاریخ کے مختلف ادوار میں اس حوالے سے اختیار کی جانے والی رسموں اور جگہ جگہ پائے جانے والے رواج کو یکجا کرکے حج کی تاریخ کا عجائب گھر قائم کرے۔ 
اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر مسلمان زندگی میں ایک بار سفر حج کا پابند ہے۔ ذی استطاعت لوگ ایک بار سے زیادہ بھی حج کرسکتے ہیں۔ فرض صرف ایک بار ہے۔
حج کی تاریخ پر عجائب گھر کی تجویز پرانی بھی ہے اور نئی بھی۔ سعودی اخبارات میں ایک سے زیادہ بار یہ تجویز پیش کی جاچکی ہے۔ میرا خیال ہے کہ یہ عجائب گھر پوری دنیا میں پسند کیا جائیگا۔ دینی، اقتصادی اور ثقافتی ہر پہلو سے حج معلومات عجائب گھر میں جمع کی جائیں۔ عجائب گھر کیسا ہو اس میں کیا کچھ رکھا جائے۔ اس سلسلے میں دنیا بھر کے لوگوں سے تجاویز اور خیالات دریافت کئے جائیں۔ میرے اپنے نقطہ نظر سے حج کی تاریخ پر عجائب گھر کا اجمالی خاکہ یہ ہوسکتا ہے:
۰ نام: حج کی تاریخ کا عجائب گھر یا حج کل اور آج
۰ عجائب گھر میں کیا کچھ رکھا جائے؟
۰ ماضی اور حال میں حج کی تصاویر
۰ کل او رآج حج شاہراہیں
۰ حج ٹرانسپورٹ کا ارتقاء
۰ حجاج کو پیش کی جانے والی خدمات
۰ معلمین کی تاریخ.... معلمین کا سلسلہ کب شروع ہوا، کیسے شروع ہوا،ارتقاءکے کن مراحل سے گزرا
۰ حجاج کی تعداد میں تبدیلی ، مقدس شہروں کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کا کردار 
۰ قدیم اور جدید اسلامی سکے
۰ عالمی جنگوں کے زمانے میں حج
۰ قدیم زمانے سے تاحال مقدس شہروں کی تعمیر و تشکیل میں اقتصادی و سماجی محرکات
۰ حرمین شریفین کی توسیع
۰ فن تعمیر پر حج کے اثرات
۰ کل او ر آج حج میں امن و امان
۰ علوم و فنون کے فروغ میں حج کے اثرات
۰ حج امور سے دلچسپی اور تمدنی تبدیلی کی ترجمان تصاویر
۰ سالانہ حج اجتماع میں انسانیت نواز رشتے
۰ عجائب گھر مکہ مکرمہ میں بنایا جائے، گورنریٹ اسکی سرپرستی کرے، سعودی محکمہ سیاحت و قومی آثار ، وزارت حج و عمرہ ، ام القریٰ یونیورسٹی اور حج و عمرہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون و اشتراک سے یہ کام انجام دیا جائے۔
ان سارے پہلوﺅں کے احاطے سے اسلامی انسانی زندگی مالا مال ہوگی۔ انسانی ثقافت میں رونما ہونے والی تبدیلیاں اجاگر ہونگی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: