Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے 7 علاقوں میں آج بارش کا امکان

ریاض.... محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج جمعرات کو سعودی عرب کے 7 علاقوں میں گرج چمک اور گرد آلود ہواﺅں کے ساتھ بارش ہوگی۔ محکمہ نے اعلامیہ جاری کرکے توجہ دلائی کہ تبوک، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، الجوف، حدود شمالیہ اور حائل میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ مملکت کے مغربی اور شمال مغربی علاقے بارش کی زد میں ہونگے۔ سمندری لہریں 2 میٹر تک بلند ہونگی۔ دوسری جانب محکمہ شہری دفاع نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ اس قسم کے مواقع پر برتی جانے والی احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں۔ 

شیئر: