Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاسی جدوجہد کو ذاتی لڑائی میں تبدیل کرنا خطرناک ہوگا، مجید اللہ فرحت

حیدرآباد....   صدرمجلس بچاؤتحریک( ایم  بی ٹی)) مجید اللہ خان فرحت نے کہا کہ گزشتہ 25 برسوں کے دوران حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ کو انتہائی پسماندہ بنا دیاگیا ۔ اس علاقہ کے ہنر مند نوجوانوں کیلئے کوئی فنی ادارہ موجود نہیں ۔ بھوانی نگر اور دیگر محلہ جا ت میں انتخابی جلسوں  سے خطاب کرتے ہوئے  یہ بات کہی۔  انہوں نے کہا کہ وہ  مظلوم عوا م کے حقوق  اور ان کے تحفظ کیلئے جدوجہد کررہے  ہیں مگر سیاسی جدوجہد کو ذاتی لڑائی  میں تبدیل کردیا گیا تو پھر مخالفین ایم بی ٹی کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سود خوروں، غنڈوں اور شرابیوں کی مدد سے الیکشن  جیتنے کی کوششوں کا  ہم بھرپور مقابلہ کررہے ہیں۔ پولنگ  کے دوران بوتھس  پر قبضہ  یا دیگر ایسی ہی غنڈہ گردی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔  انہوں نے کہاکہ رائے دہنددگان  کا سیاسی شعور اب کافی حد تک بیدار ہوچکا ہے۔  فرحت اللہ نے  پولیس پر زور دیا کہ  وہ امن و امان کی برقراری اور پولنگ کے  دن پُرامن اور شفاف رائے دہی کو یقینی بنائیں۔  سابق  کارپوریٹر امجد اللہ خاں  خالد  نے کہاکہ مجلس بچاؤ تحریک کے امیدوار مجید اللہ خان فرحت کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ کو ترقی یافتہ حلقہ میں تبدیل کرنے کیلئے  ایم  بی ٹی  امیدوار کا یہاں سے کامیاب ہونا ضروری ہے۔
 

شیئر: