Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس کریمیا میں میزائل سسٹم تعینات کرے گا

ماسکو...روس کا نے کریمیا میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایس 400 میزائل سسٹم تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔روسی وزارت دفاع کے مطابق ماسکو جزیرہ نما کریمیا میں پہلے سے تعینات 3 میزائل سسٹم کے علاوہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایس400 میزائل سسٹم تعینات کرے گا۔ یہ نظام رواں سال کے اختتام تک کام شروع کر دیں گے۔واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین کے3 بحری جہازوں اور عملے کو گرفتار کئے جانے کے بعد کشیدگی بڑھ گئی ۔ یوکرین کا موقف ہے کہ اس کے بحری جہاز بین الاقوامی بحری اصولوں کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ روس کا دعوی ہے کہ ان جہازوں نے گزرنے کے لئے اجازت حاصل نہیں کی۔

شیئر: