Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک،افغان بارڈر پر باڑ کیلئے 20ارب روپے جاری ہونگے

  اسلام آباد... وفاقی کابینہ نے پاک افغان سرحد پر باڑ اور لائٹیں لگانے کے منصوبہ کے لئے 20ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی۔وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ کسی بھی سرکاری ملازم نوکری سے نہ نکالا جائے ۔ جمعرات کو وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت ہوا ۔وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شوگر ملز کے مسئلہ کے حل کے دوران گنے کے کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا ۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی ۔ای سی سی کے جن فیصلوں کی توثیق کی گئی ان میں پاکستان ا سٹیل ملز کے وفات پا جانے والے ملازمین کے ورثاءکو پرویڈنٹ فنڈ ،گریجویٹی اور پے رول کی ادائیگی ، موسم سرما کے دوران قدرتی گیس کی لوڈ مینجمنٹ اور سرکاری شعبہ کی اضافی گندم ،پولٹری ایسوسی ایشن آف پاکستان کو جاری کرنا شامل ہیں ۔

شیئر: