Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کہاں بنے گا؟؟

ملتان: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے قریبی جہانگیر ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ یکم جولائی تک ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بن جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ جنوبی پنجاب سے متعلق جاری بحث کے اہم نکتے پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یکم جولائی تک ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بن جائے گا۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی لیول کے افسران یہاں بیٹھیں گے جبکہ تمام اختیارات ان افسران کے پاس ہونگے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ علیحدہ صوبہ بھی ضرور بنے گا اس پر وقت لگے گا اور قانونی پیچیدگیاں جلد دور کریں گے ۔
 

شیئر: