Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریگزٹ ڈیل کی مخالفت ،ایک اور برطانوی وزیر مستعفی

  لند ن ...برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی کابینہ کے ایک اور وزیر سیم جائما نے استعفیٰ دے دیا ۔وہ یونیورسٹیوں اور سائنسی امور کے نگران وزیر تھے۔ بریگزٹ منصوبے کی مخالفت میں کابینہ سے استعفیٰ دینے والے وہ نویں وزیر ہیں۔ جائما نے استعفے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ پلان سے اجتماعی نقصان ہو گا اور یہ ملک اپنی حیثیت گنوا سکتا ہے۔ جائما نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ تھریسا مے کی بریگزٹ ڈیل کسی بھی صورت میں برطانیہ کے مفاد میں نہیں۔ واضح رہے کہ بریگزٹ ڈیل پر برطانوی دارالعوام میں 11 دسمبر کو رائے شماری ہو گی۔

شیئر: