Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈر پاس کی تعمیر: ایم اے جناح روڈ کا دوسرا ٹریک بھی بند

کراچی:  شہر میں جاری ٹرانسپورٹ کے میگا پروجیکٹ گرین لائن کے کام کی وجہ سے نمایش چورنگی تا کیپری سنیما ایم اے جناح روڈ کا دوسرا ٹریک بھی آج بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہری انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستے کے اعلان کے باوجود مرکزی شاہراہ بند ہونے سے کچھ مقامات پر ٹریفک جام اور سست رفتاری کا شکار ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس ترجمان کے اعلامیے کے مطابق لیاقت آباد نمبر 10 اور گرومندر سے ٹاور جانے والے شہری پیپلزچورنگی اور کوریڈور تھری صدر دواخانہ کا راستہ اختیار کریں گے جب کہ بہادر یار جنگ روڈ، سولجر بازار اور ہولی فیملی سے آنے والے شہری کیپری سگنل ایم اے جناح روڈ کا راستہ اختیار کر سکیں گے ۔
کو شہری جو ٹاور سے گرومندر جانا چاہتے ہیں وہ تبت سینٹر ، گارڈن چوک ،آغا خان سوئم روڈ ،نشتر روڈ یا انکل سریا چوک سے دائیں جانب بہادر یار جنگ روڈ سولجر بازار سے گرومندر کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں، شہری تبت سینٹر چوک ، کیپری چوک سے دائیں جانب صدر دواخانہ سے بائیں جانب کوریڈور تھری پیپلز چورنگی کا راستہ اختیار کرکے اپنی منزل مقصود تک جا سکیں گے ۔
انتظامیہ کی جانب سے اپیل کی ہے کہ اس موقع پر ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے اور کسی بھی دقت اور پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کا انتخاب کیا جائے تاکہ وہ باآسانی اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔
 

شیئر: