Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہول سیاح کی طرح حیدرآباد آئے اور چلے گئے، اسد اویسی

حیدرآباد.... مجلسی صدر اسد الدین اویسی  نے حلقہ اسمبلی گوشہ محل کے تحت کلہ نڑراج نگر میں انتخابی  جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریسی صدر سیاح کی طرح حیدرآباد آئے اور چلے گئے۔  راہول  گاندھی ایک مرتبہ کیا  ہزار بار حیدرآباد کی گلی گلی کا دورہ کریں ، عوام کے دلوں سے مجلس کی محبت نکال نہیں پائیں گے۔  صدر مجلس  نے کہا کہ کانگریس کے سینیئر قائد  غلام نبی آزاد حیدرآباد کے دورہ پر ہیں اور مجلس کیخلاف  متعدد الزامات عائد کررہے ہیں لیکن عوام تمام باتوں اور حقائق  سے اچھی طرح واقف  ہیں۔ غلام نبی آزاد  کی بے سروپا باتوں کا عوام پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریسیوں کو حیدرآباد  اتنا  ہی پسند ہے تو پارلیمانی انتخابات میں حیدرآباد سے صدر کانگریس کو مقابلہ کیلئے تیار کرائیں۔ اویسی نے کہا کہ مجلس نے کبھی بھی مذہب کے نام پر ووٹ نہیں  مانگا۔  جو مذہبی اور لسانی اقلیتیں ہیں اور جو پسماندہ ہیں انہیں آگے بڑھانے کی ہمیشہ جدوجہد کی ہے۔ مجلس نے نہ صرف اپنے طور پر تعلیمی ادارے قائم کئے ہیں وہیں  سرکاری  سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے سلسلے میں ہر سال اردو میڈیم کے طلباء وطالبات کی  امداد بھی کی ہے۔ 
 

شیئر: