Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مناسب قیمت نہ ملنے پر کسانوں نے آلو سڑک پر پھینک دیئے

 لکھنؤ.... بارہ بنکی میں کسانوں نے اپنی پیداوار کے واجب دام نہ ملنے کے بناپر اپنے غم وغصہ کا سخت مظاہرہ کیا اورکئی کوئنٹل آلو ڈی ایم دفتر کے باہر سڑک پر بکھیردیئے۔ کسانوں نے بتایاکہ ہمارے آلو کی قیمت اس وقت منڈی میں2روپئے کلو ہے جبکہ تاجر بازار میں 20 روپئے کلو بیچ رہے ہیں۔ حکومت کے ذریعہ آلوکی سرکاری قیمت مقرر نہ کیے جانے کی بناپر ایساہورہاہے۔ کسانوں کو شکایت ہے کہ حکومت نے وعدہ کرنے کے باوجود بھی دھان کی کم سے کم سہارا قیمت کا اعلان نہیں کیا۔ اس کے علاوہ جوسرکاری خرید مراکز بنائے گئے ہیں وہاںدھان خریدے نہیں جارہے ۔ان واقعات کے بعد ضلع انتظامیہ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں اوراسے کسی بڑے احتجاج اورہڑتال کا خطرہ محسوس ہورہاہے۔

شیئر: